پاکستان
11 مارچ ، 2012

پی پی کیخلاف سازش کرنیوالے عناصر سامنے آرہے ہیں، خورشید شاہ

پی پی کیخلاف سازش کرنیوالے عناصر سامنے آرہے ہیں، خورشید شاہ

کراچی … پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اسی سال عام انتخابات کرانا چاہتی ہے، اگست میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس بات کا فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی سے پیسے لینے والوں کو قوم کہتی ہے گو بھائیوں گو۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں پولیو کے خاتمے میں علمائے کرام کے کردار پر سیمینار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجٹ مئی میں پیش کیا جائے گا جسے پارلیمنٹ منظور کرے گی۔ ان کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی انتخابات 2012ء میں کرانا چاہتی ہے، اگست میں اتحادیوں سے اس معاملے پر مشاورت کریں گے۔ انہوں نے عام انتخابات نومبر یا دسمبر میں منعقد کرانے کا امکان ظاہر کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وحیدہ شاہ کے معاملے میں میڈیا کی وجہ سے جلد بازی ہوئی ہے، پیپلزپارٹی کے خلاف شروع سے سازشیں ہوتی رہی ہیں اب سازشی عناصر ظاہر ہوناشروع ہوگئے ہیں، اپنے آپ کو بڑی سیاسی قوت اور گوزرداری گوکہنے والے خود آئی ایس آئی سے پیسے لیتے رہے ہیں،اب قوم کہتی ہے گو بھائیو گو۔

مزید خبریں :