پاکستان
11 مارچ ، 2012

پشاور: تحریک طالبان کے خلاف بڈھ بیر دھماکے کی ایف آئی آر درج

پشاور: تحریک طالبان کے خلاف بڈھ بیر دھماکے کی ایف آئی آر درج

پشاور … پشاور کے علاقے بڈھ بیرمیں خودکش دھماکے کی ایف آئی آر کالعدم تحریک طالبان کے خلاف درج کرلی گئی جبکہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریش کے دوران 15 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق بڈھ بیرخودکش دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ بڈھ بیرمیں کالعدم تحریک طالبان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 324 کے تحت درج کی گئی ہے۔ دوسری جانب بڈھ بیرمیں جاری سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :