20 جون ، 2013
کراچی …سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح8بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے،جو جمعہ کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت آج صبح 8بجے سے بندکردیے گئے، سی این جی ایسوایشن کے مطابق24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشن جمعہ کی صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔