پاکستان
11 مارچ ، 2012

فیصل آباد پریس کلب میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 6 افراد زخمی

فیصل آباد پریس کلب میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 6 افراد زخمی

فیصل آباد … فیصل آباد پریس کلب میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے 9 افراد کوحراست میں لے لیا ہے۔ فیصل آباد پریس کلب کے کل ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں صحافیوں کے مختلف گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعے کی کوریج کیلئے جانے والے جیو نیوز کے کیمرہ مین صدام سے ایک گروپ کے افرادنے کیسٹ بھی چھین لی اورکیسٹ اپنے قبضے میں لیکر کیمرہ مین کو زدوکوب بھی کیا گیا۔ سی پی او فیصل آباد بلال صدیق کی ہدایت پر پولیس اہلکاروں نے پریس کلب میں داخل ہو کر فائرنگ کرنے کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے، واقعے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس ہنگامہ آرائی میں ایک گروپ کو سیاسی جماعت کی حمایت بھی حاصل رہی جس کی وجہ سے پریس کلب کا خوشگوار ماحول متاثر ہورہاہے۔

مزید خبریں :