پاکستان
11 مارچ ، 2012

ریلوے کی نجکاری نہیں ہونی چاہئے، سینیٹر رضا ربانی

ریلوے کی نجکاری نہیں ہونی چاہئے، سینیٹر رضا ربانی

کراچی … پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی نجکاری نہیں ہونی چاہئے، کیونکہ اس وقت پاکستان کی صنعت اور محنت کش شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی سے رہائشگاہ پر مختلف مزدور یونین کے رہنماوٴں نے ملاقات کی، اس موقع پر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے حقوق کیلئے پیپلز پارٹی جدوجہد کررہی ہے اور ریلوے کو پرائیویٹائز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی میں مذمت کرتا ہوں۔ رضا ربانی نے کہا کہ ریلوے کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دوں گا۔ انہوں نے پیپلز یونٹی کی کامیابی پر مزدور یونینوں کو مبارکباد دیتا ہوں، اس موقعے پر مزدور رہنماوٴں نے رضا ربانی کو اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان کا محنت کش طبقہ اس وقت بہت زیادہ پریشان ہے لیکن میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی انتظامیہ نے جس طرح اپنے مزدوروں پر جبر کیا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں اور حکومت کو چاہئے کہ گورنر اور حکومت سندھ کے انتظامیہ سے معاہدے پر عمل نہ کرنے پر کے ای ایس سی کو اپنی تحویل میں لے۔

مزید خبریں :