پاکستان
20 جون ، 2013

حالیہ بجٹ متوسط طبقے کو بھی غریب بنادیگا، پرویز الٰہی

حالیہ بجٹ متوسط طبقے کو بھی غریب بنادیگا، پرویز الٰہی

لاہور…مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ حالیہ بجٹ متوسط طبقے کو بھی غریب بنا دئے گا اورسفید پوشوں کے ہاتھ میں بھی کشکول ہوگا۔ لاہورسے جاری بیان میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ کتابوں اورکاپیوں پر ٹیکس لگانا تعلیم دشمنی کے مترادف ہے ، بجٹ میں ٹیکس نیٹ وسیع کیا گیا ، نہ کسانوں کو ریلیف ملا ہے۔چودھری پرویز الہٰی کاکہناتھا کہ آئین کی دفعہ 25 اے کے تحت مفت اور لازمی تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں :