پاکستان
21 جون ، 2013

جنگ انٹرنیٹ کے سب ایڈیٹر کو لوٹ لیا گیا

جنگ انٹرنیٹ کے سب ایڈیٹر کو لوٹ لیا گیا

کراچی… کراچی کا علاقہ قائد آباد رہزنی کی وارداتوں کا گڑھ بن گیا، بسوں میں عوام سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار عام ہوگئی جبکہ پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی۔ گزشتہ رات جنگ انٹرنیٹ کے سب ایڈیٹر حافظ محمد نعمان سے قائد آباد پُل کے نیچے مسلم کوچ میں مسلح شخص قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگیا۔ انچارج چوکی خلد آباد اور سی پی ایل سی کو واقعہ کی اطلاع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :