11 مارچ ، 2012
ڈھاکا… ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے میزبان بنگلا دیش کو21رنز سے ہرادیا۔میچ میں کئی اتار چڑھاؤ بھی آئے تاہم پاکستان نے یہ میچ21رنز سے جیت لیا۔افتتاحی میچ کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیتا اور حریف پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی جانب سے عمدہ اوپننگ شاندار شراکت 135رنز دیکھنے میں آئی ۔محمد حفیظ 89ناصر جمشید اور54کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے لیکن بعد میں آنے والے بیٹسمین اس شراکت کا فائدہ نہ اٹھا سکے کپتان مصباح الحق8یونس خان12اور عمر اکمل21رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔شاہد آفریدی بد قسمت رہے وہ اپنا کھاتا نہیں کھول سکے اور صفر پر ہی آؤٹ ہو گئے،اسد شفیق کا آج بیٹنگ آرڈر تبدیل کر دیا گیاوہ 4رنز بنا سکے تاہم عمر گل اور وکٹ کیپر سر فراز احمد نے پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا عمر گل39 اور سرفراز احمد 19نے53رنز کی شراکت سے پاکستان کا مجموعہ262رنز تک پہنچانے میں اہم کر دار ادا کیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے شہادت حسین نے3اور شکیب الحسن نے2وکٹیں حاصل کیں۔ تمیم اقبال 64، ناصر حسین47 اور شکیب الحسن نے64رنز کی اننگز کھیل کر میچ کو دلچسپ بنادیا ۔خاص طور پر شکیب نے آخری لمحات میں بنگلہ دیش کی جیت کے امکانات بنادیئے تھے ایک موقع پر بنگلہ دیش کو12گیندوں میں22رنز در کار تھے جبکہ اس کی ایک وکٹ باقی تھی لیکن بد قسمتی سے وہ اننگ کے انناچاس ویں اوور کی پہلی ہی گیند پو بولڈ ہو گئے اور پاکستان21رنز سے میچ میں فتح یاب ہوا۔پاکستان کی جانب سے سعید اجمل،شاہد آفریدی اور محمد حفیظ نے دو،دو وکٹیں حاص کیں جبکہ عمر گل نے3وکٹیں حاصل کرکے آل راؤنڈ کارک کردگی کا اچھا مظاہرہ کیا۔ہے۔