پاکستان
11 مارچ ، 2012

مذہبی جماعتیں اور علماء خود کش حملوں کو حرام قرار دیں، بشیر احمد بلور

مذہبی جماعتیں اور علماء خود کش حملوں کو حرام قرار دیں، بشیر احمد بلور

پشاور … خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر بشیر بلور نے کہا ہے کہ خودکش حملوں کے موٴثر تدارک کیلئے ضروری ہے کہ مذہبی جماعتیں اور علماء ایسے حملوں کو حرام قرار دیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بشیر احمد بلور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے تازہ واقعات قبائلی علاقوں میں دوبارہ امریکی ڈرون حملوں کا ردعمل ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ علمائے کرام اور مذہبی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ خودکش حملوں کی کھل کر مذمت کریں اور انہیں حرام قرار دیں۔ بشیر احمد بلور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم، پاک فوج اورپولیس سمیت دیگر سیکیورٹی جوانوں کا مورال بلند ہے اور وہ انسانیت کے دشمنوں کو ذلت آمیز شکست دے کر ہی دم لیں گے۔ بشیر بلور نے کہا کہ دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں اور مایوسی میں اس طرح کے تخریبی اور انسانیت کش ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :