پاکستان
21 جون ، 2013

کراچی:ناظم آباد میں رینجرز کی طرف سے گرفتاریوں کے خلاف احتجاج

کراچی:ناظم آباد میں رینجرز کی طرف سے گرفتاریوں کے خلاف احتجاج

کراچی…ناظم آباد دو نمبر پر رینجرز کی گرفتاری کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس کے باعث ناظم آباد اور ملحقہ علاقوں کا ٹریفک متاثر ہوگیا۔کراچی کے علاقے ناظم آباد دو نمبر پر رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران گرفتاریوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر ٹریفک روک دی۔احتجاج کے باعث ناظم آباد دو نمبر سے سائٹ ایریا، شیرشاہ، گلبائی اور ہاکس بے جانے والا ٹریفک معطل ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث صبح کے اوقات میں دفاتر جانے والے افراد کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں :