پاکستان
21 جون ، 2013

پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیا ء پر اضافی جی ایس ٹی کالعدم قرار

 پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیا ء پر اضافی جی ایس ٹی کالعدم قرار

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں 13 جون سے کیا جانے والا اضافہ واپس لینے کا حکم جاری کردیا ہے ، عدالت نے قرار دیا ہے کہ حکومت کو اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کا اختیار نہیں تھا ، عدالت نے اب تک وصول کی گئی اضافی رقم رجسٹرار سپریم کورٹ کے آفس میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ، سی این جی پر9 فیصد اضافی ٹیکس بھی واپس لینے کا حکم دیا گیاہے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ اضافی ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس میں جمع کرائی جائے ، منافع خوروں اور ذخیروں اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے ، کھانے پینے کی اشیا پر جی ایس ٹی وصول نہ کیاجائے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے مناسب اقدامات کریں۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ حکومت کو اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کا اختیار نہیں تھا، پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی سے متعلق1931 کا ایکٹ غیر آئینی ہے۔ سپریم کورٹ کایہ فیصلہ 12جون کو بجٹ میں ایک فیصد جی ایس ٹی بڑھائے جانے کے بعد اشیا کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ واپس لینے سے متعلق ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

مزید خبریں :