پاکستان
11 مارچ ، 2012

سیالکوٹ:سیاسی دشمنی پر فائرنگ،کمسن بچہ جاں بحق

سیالکوٹ … سیالکوٹ میں سیاسی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مسلم لیگ ن کے کارکنان تھے پولیس کے مطابق ملزمان نے پہلے10 سالہ سمیر کے والد کو اپنے اڈے پر زرد کوب کیا ،بعد میں ان کے گھر کے باہر ہوائی فائرنگ کی جس کے نیتجے میں سمیر جاں بحق ہوگیا، ورثا نے بچے کی لاش علامہ اقبال چوک پر رکھ کر اور ٹائر جلا کر احتجاج کیا ورثا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کر نے والے مسلم لیگ ن کے کارکنان تھے ،اس دروان وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان بھی موقع پر پہنچ گئیں ، انہوں نے میڈیا سے گفت گو کر تے ہوے کہا کہ سیالکوٹ میں جس طرح کی ریاستی دہشت گردی ہورہی ہیں یہ واقع اسی کا نیتجہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کی پولیس سیاسی ونگ بن گئی ہے اور بہت سے لوگ یہاں کے پولیس اسٹیشنوں کو اپنی پناہ گاہ سمجھنے لگے ہیں۔

مزید خبریں :