11 مارچ ، 2012
پنجگور …پنجگور کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانیوالے 345 افراد کو ایف سی نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ ایف سی ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد میں زیادہ تر کا تعلق افغانستان سے ہے، تین بسوں میں سوار ہوکر کوئٹہ سے پنجگور پہنچے تھے اور یہاں سے سرحد عبور کرکے ایران جانا چاہتے تھے۔ ایف سی نے ان باشندوں کو گرفتار کرکے پنجگور پولیس کے حوالے کردیا گیا۔