دنیا
21 جون ، 2013

فرانس کے ائیر شو میں غیرفوجی ڈرون کی نمائش

فرانس کے ائیر شو میں غیرفوجی ڈرون کی نمائش

پیرس… بغیر پائلٹ کے طیارے” ڈرون“ اب غیر فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوں گے ،،فرانس کے ائیر شو میں ان ڈرون کی نمائش شروع ہو گئی ہے۔فرانس کے شہر پیرس میں 50 واں سالانہ ائیر شو عوام کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے، جہاں غیر فوجی ڈرون رکھے گئے ہیں ۔ یہ ڈرون پہلے ہی پولیس گشت اور ہنگامے روکنے میں مدد دے رہے ہیں ، یہ کم قیمت اور آسانی سے استعمال ہونے صلاحیت کی وجہ سے مشہور ہیں ، ان ڈرون کو زراعت ، سائنس ، ماحولیات ، موسمیات ، نگرانی اور جرائم کی روک تھام جیسے شعبوں میں بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔

مزید خبریں :