21 جون ، 2013
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا
اسلام آباد…آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا، قیمتیں یکم جون 2013 کی پوزیشن پر واپس آ گئیں۔اوگرا حکام کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جی ایس ٹی کی مد میں ہونے والا اضافہ واپس لیا گیا، جی ایس ٹی کے نفاذ سے پیٹرول کی قیمت میں 86 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، اب پیٹرول دوبارہ 99 روپے 77 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا، ڈیزل کی قیمت میں ہونے والا 90 پیسے فی لیٹر کا اضافہ واپس لیا گیا ہے جس کے بعد قیمت واپس 104 روپے 60 پیسے فی لیٹر پر آ گئی، مٹی کا تیل 80 پیسے کمی کے بعد 93 روپے 79 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ واپس لینے سے قیمت 89 روپے 13 پیسے فی لیٹر پر آ گئی۔