پاکستان
11 مارچ ، 2012

بھارت بلوچستان میں تخریب کاری کرکے لوگوں کو قتل کررہا ہے، حافظ سعید

ملتان … امیر جماعت الدعوة حافظ سعید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بلوچستان کے مسئلہ پر ابھی تک آل پارٹیز کانفرنس بلانے کیلئے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی ہے۔ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ سعید احمد نے کہاکہ بھارت بلوچستان میں تخریب کاری کررہا ہے اور لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے، بلوچستان کے معاملہ پر بیرونی طاقتیں یکجا ہیں، بین الاقوامی میڈیا جھوٹی خبریں شائع کرکے غلط تاثر پیش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بلوچستان کے مسئلہ پر اے پی سی بلانے کیلئے ابھی تک کوئی حکمت عملی نہیں بنائی ہے، وزیراعظم اے پی سی اسلام آباد کے بجائے بلوچستان میں بلائیں، ان کا کہنا ہے کہ عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دفاع پاکستان کونسل کی عوامی شعور مہم کو برداشت نہیں کررہا ہے۔

مزید خبریں :