11 مارچ ، 2012
کراچی …کراچی کے علاقے کورنگی میں رہائشی علاقے میں شراب خانہ کھولے جانے کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور اس میں توڑ پھوڑ کی۔ کراچی کے علاقے کورنگی تین نمبر میں اتوار بازار میں رہائشی علاقے میں شراب کھولنے پر اہل علاقہ شدید مشتعل ہوگئے اور خواتین اور بچوں سمیت شہریوں نے شراب خانے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ جس پر شراب خانہ کھولنے والے افراد بھاگ کھڑے ہوئے تاہم علاقے میں امن و امان کی صورتحال کے باعث پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔