پاکستان
21 جون ، 2013

لاہور: گرین ٹاوٴن میں نوجوان کی بجلی تاروں کو چھو کر خودکشی

لاہور: گرین ٹاوٴن میں نوجوان کی بجلی تاروں کو چھو کر خودکشی

لاہور … لاہور کے علاقے گرین ٹاوٴن میں نامعلوم نوجوان نے کھمبے پرچڑھ کر بجلی کے تاروں کو چھو کرخودکشی کر لی۔ اہل علاقہ کے مطابق گرین ٹاوٴن عمرچوک میں نامعلوم سبزی فروش بجلی کے کھمبے پرچڑھ گیا، قریبی پیڑول پمپ کے عملے نے اسے خودکشی سے روکنے کی کوشش کی تاہم نامعلوم نوجوان نے بجلی کے تاروں کو چھو کر جان دے دی ۔ پولیس نے نوجوان کی لاش مردہ خانے بھجوا دی ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ لاش کافی دیر تاروں سے جھولتی رہی،ریسکیو عملہ بھی تاخیر سے پہنچا۔

مزید خبریں :