پاکستان
11 مارچ ، 2012

رقم لینے والوں کا بھی وحیدہ شاہ جیسا ٹرائل ہونا چاہئے، احمد مختار

رقم لینے والوں کا بھی وحیدہ شاہ جیسا ٹرائل ہونا چاہئے، احمد مختار

لاہور … وزیرِ دفاع چودھری احمد مختار کا کہنا ہے کہ اصغر خان کیس میں جن سیاست دانوں نے بھیک لی، شاید وہ ضرورت مند تھے، جن سیاست دانوں نے پیسے لئے ان کا ٹرائل بھی وحیدہ شاہ کی طرح ہونا چاہئے اور انہیں بھی سزا ملنی چاہئے ۔ لاہور میں پولو میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، صدر زرداری کے خلاف کرپشن کے الزامات لگا کر بڑی انگلیاں اٹھاتے تھے، اب کیس منظر عام پر آنے کے بعد وہ انگلیاں کس کی جانب اٹھائیں گے۔ چوہدری احمد مختار کا کہنا تھا کہ اب یہ بات منظر عام پر آ چکی ہے کہ کس نے کرپشن کی۔ نیٹو سپلائی لائن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی اس سلسلے میں چند روز میں سفارشات مرتب کرکے پارلیمنٹ کو بھجوائے گی جس کے بعد کوئی فیصلہ ہوسکے گا ۔

مزید خبریں :