پاکستان
21 جون ، 2013

حج اسکینڈل کی تفتیش ، ایف آئی اے کی ملک ریاض حسین سے پوچھ گچھ

 حج اسکینڈل کی تفتیش ، ایف آئی اے کی ملک ریاض حسین سے پوچھ گچھ

اسلام آباد…ایف آئی اینے حج اسکینڈل کی تفتیش کے سلسلے میں بحریہ ٹاوٴن کے بانی سربراہ ملک ریاض حسین سے پوچھ گچھ کی ہے، ملک ریاض کا کہنا ہے کہ ان کا حج اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ، اسکینڈل میں ملوث افراد کوٹانگ دیاجائے۔ فیڈرل انوسٹی گیس ایجنسی کے تفتیشی افسر حسین اصغر نے ملک ریاض حسین سے اسپیشل انوسٹی گے شن یونٹ ایف آئی اے میں پوچھ گچھ کی۔ملک ریاض حسین کی پیشی کے موقع پرسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر اور ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔تقریبا ڈیڑ ھ درجن کے قریب وکلا بھی ایف آئی اے کے دفترکے باہرموجودتھے۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ملک ریاض کاکہناتھاکہ انہوں نے صحافیوں سمیت دوسو افراد کو حج پر بھیجا تھا اور وہ اس جرم کا اقرار کرتے ہیں۔

مزید خبریں :