پاکستان
21 جون ، 2013

ساجدقریشی اوربیٹے کی نمازجنازہ کل جناح گراؤنڈمیں اداکی جائیگی

ساجدقریشی اوربیٹے کی نمازجنازہ کل جناح گراؤنڈمیں اداکی جائیگی

کراچی…نارتھ ناظم آبادمیں نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعدمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید اوران کے جواں سال بیٹے انجینئروقاص قریشی شہیدکی اجتماعی نمازجنازہ ہفتے کوبعدنمازظہرجناح گراؤنڈ عزیزآباد میں اداکی جائیگی ،جس کے بعد شہداء کی تدفین یٰسین آباد کے شہداء قبرستان میں کی جائیگی۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ساجدقریشی شہید اور وقاص قریشی شہیدکی نمازجنازہ میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں اورثواب دارین حاصل کریں۔علاوہ ازیں رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے صاحبزادے انجینئر وقاص قریشی کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، عامر خان ، خالد سلطان سمیت حق پرست ارکان اسمبلی اور کارکنان بڑی تعداد میں ضیاء الدین اسپتال پہنچ گئے۔ اس موقع پر ذمہ داران و کارکنان میں شدید غم و غصہ پایاجارہا تھا جبکہ اسپتال کی فضا سوگوار تھی اور شہداء کے عزیز و اقارب پھوٹ پھوٹ کر رو رہے تھیجبکہ کارکنان شدت غم سے نڈھال تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے شہداء کے عزیز و اقارب اور کارکنان کو دلاسہ دیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔

مزید خبریں :