پاکستان
21 جون ، 2013

پاکستانیوں کے 15000کروڑ روپے سوئس بینکوں میں جمع ہیں

کراچی… محمد رفیق مانگٹ… بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے لکھا ہے کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے2102کے آخر تک 15000کروڑ پاکستانی روپے جمع ہیں۔ جب کہ2011میں یہ رقم 23000 کروڑ روپے تھی۔سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں مجموعی رقوم میں پاکستان نے بھارت سے سبقت لے رکھی ہے،بھارت کے مجموعی فنڈز پاکستانیوں سے کم ہیں۔سوئٹزر لینڈ کے مرکزی بینک کے مطابق31دسمبر2012تک پاکستان کے سوئس بینکوں میں1441ملین سوئس فرانک( 9200کروڑبھارتی روپے) جب کہ بھارت کے 1421ملین سوئس فرانک(9100کروڑ بھارتی روپے) جمع تھے۔ اخبار کے مطابق بھارت کے مقابلے میں پاکستانیوں کی سوئس بینکوں میں زیادہ رقم ہے،پاکستان کی طرف سے انفرادی اور اداروں کی طرف سے سوئس بینکوں میں مجموعی فنڈز 2011کے آخر پر 2119ملین سوئس فرانکس (23000کروڑ پاکستانی روپے ) تھے جس میں31دسمبر2012تک32فی صد کمی دیکھنے میں آئی اور31دسمبر2012تک 15000کروڑ پاکستانی روپے( 1441ملین سوئس فرانک)تھے۔ 2002میں سویٹز ر لینڈ کے مرکزی بینک کی طرف سے اعداد وشمار جمع کرنے کا آغاز ہوا اور یہ رقم اس سے نصف ہے جو2005میں ریکارڈ کی گئی تھی، پاکستانیوں کی رقوم 2005میں تین ارب سوئس فرانک سے بھی تجاوز کر چکی تھی جب کہ 2010میں1.95ارب فرانک تھے۔ پاکستان میں مبینہ طور پر کالے دھن کو سوئس بینکوں میں جمع کرانے کا مسئلہ کا فی بحث کا شکار ہے۔ کئی سابق حکومتی رہنما اپنی رقوم کو یورپی ممالک کے بینکوں میں جمع کرانا محفوط سمجھتے ہیں۔پاکستان آبادی اور رقبے کے لحاظ سے بھارت سے بہت چھوٹا ہے اس لیے کہا جاتا ہے کہ بھارت کے مجموعی فنڈز پاکستان سے زیادہ ہونے چاہیے تھے۔سوئس نیشنل بینک کے تازہ اعداو شمار کے مطابق بھارت کے مقابلے میں پاکستانیوں کی سوئس بینکوں میں رقم 1.5فی صد زیادہ ہے۔ بھارت کے 2012کے آخر تک 1421ملین سوئس فرانک(9100کروڑ بھارتی روپے )تھے

مزید خبریں :