پاکستان
22 جون ، 2013

امریکاکولوراڈو کے جنگلات میں آتشزدگی ،40ہزار ایکڑ تک پھیل گئی

 امریکاکولوراڈو کے جنگلات میں آتشزدگی ،40ہزار ایکڑ تک پھیل گئی

ڈینور… امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور کے جنگلات میں لگنے والی آگ 40 ہزار ایکڑ کے رقبے تک پھیل گئی۔امریکا کے ریو گرینڈے نیشنل جنگلات میں لگنے والی آگ شمال مغربی کولوراڈو کے دو مقامات ویسٹ فورک اور ونڈی پاس پرتیزی سے پھیل رہی ہے۔ حکام نے ڈینور کے علاقے ساوٴتھ فورک کو خالی کرانے کا حکم دے دیا ہے ،جہاں سے اب تک 400 لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیاہے جبکہ ڈیڑھ ہزار کے قریب افراد کی منتقلی جاری ہے ۔ فیڈرل ایمرجنسی حکام اور دیگر امدادی ادارے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :