دنیا
22 جون ، 2013

امریکی راز فاش کرنیوالے ایڈورڈ اسنوڈن کیخلاف مقدمہ درج

امریکی راز فاش کرنیوالے ایڈورڈ اسنوڈن کیخلاف مقدمہ درج

نیو یارک…امریکی خفیہ ایجنسی کے راز فاش کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ امریکا نے ہانگ کانگ سے ایڈروڈ اسنوڈن کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کیلئے کام کرنے والے 29 سالہ ایڈورڈ اسنوڈن نے این ایس اے کے نگرانی کے نظام کا بھانڈا پھوڑ کر تہلکہ مچادیا تھا۔ شہریوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے اور انٹرنیٹ ڈیٹا کی نگرانی کرنے کے معاملے پر امریکی ایجنسی کو سخت دباوٴ کا بھی سامنا ہے۔ این ایس اے کے پروگرام کے راز افشا کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن کے خلاف ریاست ورجینیا کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں ان پر جاسوسی، چوری اور خیانت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب امریکی حکومت نے ہانگ کانگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایڈورڈ اسنوڈن کو عبوری وارنٹ پر گرفتار کرلے۔ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے اور امریکی اسپیشل فورسز گزشتہ سال نومبر سے شامی باغیوں کو تربیت دے رہی ہیں۔امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے امریکی عہدے دار اور باغیوں کے رہنماوٴں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ادارے اردن اور ترکی میں شامی باغیوں کو تربیت دیتے ہیں۔

مزید خبریں :