پاکستان
12 مارچ ، 2012

کراچی: ایس پی اوراس کے 4 ساتھیوں کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج

کراچی … کراچی میں ایس پی ذاکر حسین اور ان کے 4 ساتھیوں کے خلاف ڈکیتی کے الزام میں مقدمہ سہراب گوٹھ تھانہ میں درج کرکے چار ساتھیوں کو گرفتار جبکہ ایس پی ذاکر حسین کی سرکاری جیپ قبضے میں لے لیں۔ ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کے مطابق سینٹرل پولیس افس میں تعینات ایس پی ذاکر حسین اپنی سرکاری جیپ میں چار ساتھیوں کے ہمراہ گلشن معمار کے علاقے احسن آباد گئے اور وہاں پر ایک شخص کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس سے بیس ہزارروپیہ اور ایک موبائل فون چھین لیا۔مدعی نے سہراب گوٹھ تھانے آکر واقعے کی اطلاع دی تو ایس پی ذاکر حسین اور انکے چار ساتھیوں کے خلاف ڈکیتی کا مدمہ درج کرکے انکے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا اور انکی سرکاری جیپ نمبر ایس پی 1248 کو قبضے میں لے لیا گیا۔تاہم ایس پی ذاکر حسین مفرور ہوگئے۔

مزید خبریں :