12 مارچ ، 2012
کراچی … کراچی میں ہفتے کو شیر شاہ کباڑی مارکیٹ سے غائب ہونے والے دو نوجوانوں کی لاشیں اتوار کو مل گئیں جنہیں ورثا نے شناخت کرلیا۔ڈی ایس پی پاکستان بازار طارق ملک کے مطابق مومن آباد کے دو رہائشی لڑکوں 15 سالہ فہیم اور 16 سالہ عدیل ہفتے کو کام کے سلسلے میں شیر شاہ کباڑی مارکیٹ گئے جہاں سے وہ لاپتہ ہوگئے۔اہل خانہ کی جانب سے لاپتہ لڑکوں کی تلاش شروع کی گئی اور تھانے کو مطلع کیا گیا۔اتوار کی صبح نیو کراچی اور حب چوکی سے دو لاشیں ملی تھیں جنہیں ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا تھا۔اتوار کو رات گئے شیر شاہ سے اغوا ہونے والے عدیل اور فہیم کے نام سے انکے لواحقین نے شناخت کرلیا جس کے بعد انکی لاشوں کو ورثاء اپنے ہمراہ لے گئے۔پولیس کے مطابق لاشوں پر تشدد کے نشانات موجود تھے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔