پاکستان
23 جون ، 2013

لوئر کرم، گاڑی میں دھماکا ، ایک دہشت گرد ہلاک ، پانچ زخمی

لوئر کرم، گاڑی میں دھماکا ، ایک دہشت گرد ہلاک ، پانچ زخمی

کرم ایجنسی…کرم ایجنسی کے علاقے ساتین میں بم دھماکے سے گاڑی تباہ ہوگئی ،دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک اور 5افراد زخمی ہوگئے۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر کرم ایجنسی سید عبد الغفور شاہ کے مطابق ایک گاڑی سینٹر ل کرم سے سدہ بازار کی طرف آرہی تھی کہ ساتین چیک پوسٹ کے قریب گاڑی میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی تباہ ہوگئی ،گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو سول اسپتال سدہ منتقل کردیاگیا ہے۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کہا جاسکتا ہے کہ بم گاڑی میں پہلے سے موجود تھا۔

مزید خبریں :