23 جون ، 2013
سوات…سوات سمر فیسٹیول اپنے اختتام کو پہنچ گیا،اختتامی تقریب میں سلطان محمد گولڈن جیپ کے ذریعے13گاڑیوں سے جمپ لگانے کی کوشش میں ناکام ہوگئے۔سوات سمرفیسٹیول کی اختتامی تقریب میں جمپنگ اسپیشلسٹ سلطان گولڈن نے12کاروں کے اوپر سے جمپ لگائی۔ سلطان گولڈن 13ویں گاڑی کو کراس نہیں کر پائے تاہم انھوں نے کامیابی کا دعویٰ کیا اور کہا کہ وہ اسے عالمی ریکارڈ کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بھیجیں گے۔فیسٹول کے آخری روز خٹک رقص،رینجرز ڈرل ،پاک فوج کے کمانڈوز کی پیرا شوٹ جمپ اور کراٹے شو منعقد کئے گئے۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی تھے ،جبکہ اعلیٰ فوجی و سول حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چار روزہ سوات سمر فیسٹیول میں بچوں اور خواتین سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔