12 مارچ ، 2012
واشنگٹن… امریکی سینٹرل کمانڈکیسربراہ جنرل جیمس میٹس mattis نے کہاہے کہ پاک فوج نے طالبان کو واپس پہاڑوں پر دھکیل دیا ہے۔ فوج شدت پسندوں کیخلاف کئی محاذوں پر مصروف ہے تاہم اْس کی توجہ بٹنے کی وجہ سے بعض علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانے موجود ہیں۔جنرل جیمزمیٹس نے امریکی کانگریس کی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہاکہ پاک فوج طالبان کو واپس پہاڑوں پر دھکیل چکی ہے لیکن وہ اب بھی لڑ رہے ہیں اور انہیں مسلسل جانی نقصان کا سامنا ہے۔سینٹ کام کے سربراہ نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات نازک لیکن چیلنج سے بھرپورہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ امریکا اور پاکستان تعاون پر مبنی قریبی دوستانہ تعلقات کے لئے مشترکہ بنیادیں تلاش کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ جنرل جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بعض اختلافات کے باوجود افغانستان میں سیکیورٹی سے متعلق امریکی کوششوں کے لئے پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے کمیٹی کے اراکین کی توجہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کی طرف بھی دلائی۔ اسامہ بن لادن سے متعلق ایک سوال پر جنرل جیمس میٹس نے انہوں نے شواہد دیکھے ہیں جن کی بنیاد پر انہیں یقین ہے کہ پاکستانی حکام ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھے۔