24 جون ، 2013
نئی دہلی …شمالی بھارت میں مسلسل بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ،ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہوئیں جہاں دریا سے اب تک 557 لاشیں مل چکی ہیں ، جبکہ بارش اور سیلاب زدہ علاقوں میں ہزاروں افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل شمالی بھارت میں مزید بارشوں کا امکان ہے