23 جون ، 2013
بیجنگ …چین کے شمال مغربی صوبے میں سیلاب نے تباہی مچادی ،درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ،بڑے پیمانے پرفصلیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔بدھ کی شام سے شدید بارشیں اب سیلابی صورتحال اختیار کر گئی ہیں ،حکام کے مطابق 180 سے زائد گھر ،13 سڑکیں ریت کا ڈھیر بن گئی ہیں ، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ کھڑی فصلیں پانی بھر جانے کی وجہ سے تباہ ہوگئیں،چین میں بدھ سے مسلسل 110 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے،اور کاروبار زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوچکاہے۔