پاکستان
23 جون ، 2013

کرپشن ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سخت فیصلے کرنا ہونگے ، محمود الرشید

لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ کرپشن اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکمرانوں کو سخت فیصلے کرنا ہونگے، تحریک انصاف حکمرانوں کو ان کے وعدے یاد دلاتی رہے گی ، لوڈ شیڈنگ میں کمی باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے ہو گی ،اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکمرانوں نے ابھی تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سمیت کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ،پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور دہشت گردی ہے اگر ماضی کی پالیسیوں کو جاری رکھا گیا تو دونوں مسائل حل نہیں ہو سکیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تھانہ کلچر کے خاتمے کیلئے نئے نئے تجربے کرتی رہتی ہے ، اس کیلئے پولیس میں جاری مداخلت اور سفارش پرہونیوالی تقرریوں کو ختم کرنا ہو گا۔

مزید خبریں :