دنیا
24 جون ، 2013

کینیڈا : سیلاب سے ایک لاکھ افراد بے گھر،ہنگامی صورت حال نافذ

کینیڈا : سیلاب سے ایک لاکھ افراد بے گھر،ہنگامی صورت حال نافذ

ٹورنٹو…کینیڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صوتحال کے باعث صوبہ البرٹا کے مختلف شہروں ایک لاکھ افراد کے بے گھر ہونے کے بعد ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔ متاثرہ علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے اور لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہو رہے ہیں۔کینیڈا کے صوبے البرٹا میں دریاؤں میں طغیانی کے باعث پانی کے سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں کے زیرآب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کیلگری شہر میں بجلی کی بحالی میں مہینوں بھی لگ سکتے ہیں۔ میڈیسن ہیٹ شہر میں دریا کی سطح میں اضافے کے بعد ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ سیلاب کی وجہ سے تین افراد ہلاک جبکہ اہم خارجی راستے بند اور ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں :