پاکستان
24 جون ، 2013

عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت،پہلی گرفتاری عمل میں آگئی

عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت،پہلی گرفتاری عمل میں آگئی

لندن…ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ برطانوی پولیس نے کینیڈا سے لندن پہنچنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو گرفتار کرلیا۔لندن پولیس نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں 52 سال کے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو آج برطانوی وقت کے مطابق تقریباً 10 بجے کینیڈا سے ہیتھرو ائیر پورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا۔ ملزم سے مغربی لندن کے ایک پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں یہ پہلی گرفتاری ہوئی ہے۔ لندن میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کو16ستمبر2010کو لندن میں قتل کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :