12 مارچ ، 2012
گوجرانوالہ … گوجرانوالہ پولیس نے اہل علاقہ کی مدد سے تین ڈاکووٴں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گوجرانوالہ کے علاقہ ایمن آباد میں پیش آیا، جہاں ایک گھر کے اندر تین ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی۔ واردات کی خبر اہل علاقہ تک پہنچی تو انہوں نے گھر کے گرد گھیرا ڈال لیا اور علاقہ پولیس کو اطلاع کی، جس کے بعد تھانہ ایمن آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرکے تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔