24 جون ، 2013
چنائے…بھارت کے شہر اوٹی میں ریسکیو ٹیموں اور مقامی افرا د نے مل کر کنویں میں گرنے والے تیندوے کو باہر نکال لیا ۔ریاست تامل ناڈو میں 7 سالہ تیندوا پانی کی تلاش میں25 فٹ گہرے کنویں میں جا گرا۔ مقامی افرا نے ریسکیو ٹیموں کو بلا یا اور 7 گھنٹوں کی کوشش کے بعد پنجرے کی مدد سے تیندوے کو باہر نکال لیا گیا۔ تیندوے کو پنجرے میں لانے کیلئے مرغی رکھی گئی تھی۔