دنیا
24 جون ، 2013

چینی صدر کی خلاء میں موجود خلاء بازوں سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت

چینی صدر کی خلاء میں موجود خلاء بازوں سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت

بیجنگ … چینی صدر نے خلاء میں موجود چینی خلا بازوں سے ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کی، صدر ژی جن پنگ نے خلائی مشن پر جانے والے خلاء بازوں کو نیک خواہشا ت کا پیغام پہنچایا۔ چینی صدر مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے بیجنگ ایرو اسپیس کنٹرول سینٹر پہنچے اور وہاں خلائی راکٹ تیان گونگ پر سوار 3 خلاء بازوں سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کی۔ تینوں خلاء باز 11 جون کو خلاء میں روانہ ہوئے ہیں۔ چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ خلاء میں جانے کا خواب چین کو مضبوط تربنائے گا، خلائی پروگرام میں ترقی چینی عوام کو خلاء تسخیر کرنے میں مدد دے گی۔

مزید خبریں :