24 جون ، 2013
اسلام آباد … جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کا معاملہ عدالتی ہے ،احتساب ہو نا چاہئے مگر ایسا نہ ہو کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا، والی بات ہوجائے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف غداری کے معاملے میں بہت احتیا ط کی ضرورت ہے، کہیں دہشت گردی اور دیگر اہم مسائل سے توجہ نہ ہٹ جائے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا فیصلہ اچھا ہے لیکن کو ئی بھی ایسی کو شش نہ کی جائے جس سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہوجائیں۔ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں یہ تعین کرنے میں قانونی مشکل حائل ہوں گی کہ ذمہ دار ایک شخص ہے یااس عمل میں شریک دیگر افراد بھی ذمہ دار تھے۔