24 جون ، 2013
پشاور … خیبر پختونخوا اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کے دوران 4 ارب روپے سے زائد کے 5 مطالبات زر کی منظوری دے دی گئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کے دوران اراکین اسمبلی کی طرف سے کٹوتی قراردادیں پیش کئے جانے اور واپس لئے جانے کے بعد مجموعی طور پر 4 ارب روپے سے زیادہ کے 5 مطالبات زر کی منظوری دی گئی جس کے بعد اجلاس منگل کے روز تک ملتوی کردیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہاوٴس منتقل نہ ہونے پر سیکیورٹی رسک کے حوالے سے بھی بحث کی گئی جبکہ صوبائی وزیر خزانہ سراج الحق نے حکومتی امور کے بارے میں عوام کو آگاہ رکھنے کیلئے قانون سازی کے بعد ادارے کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔