24 جون ، 2013
واشنگٹن …امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا ،افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلیے پْرامیدہے۔ اس حوالے سے کچھ امید افزا اشارے ملے ہیں۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹرل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکاکوافغان طالبان اور حکومت سے امن مذاکرات شروع ہونے کی امیدہے۔لیکن افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی نئی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ امریکی ایلچی جیمزڈوبنز کی افغان طالبان کے نمائندہ وفد سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔