25 جون ، 2013
لاہور… لاہور ائرپورٹ پر پی آئی اے کا طیاہ حادثے سے بچ گیا۔ائربس بس کی لینڈنگ کے دوران پرندہ انجن سے ٹکراگیا، طیارے کو گراوٴنڈ کردیا گیا،ائرلائین ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 206 کی لینڈنگ کے دوران پرندہ انجن سے ٹکرا یا،طیارہ پائلٹ نے مہارت سے بحفاظت اتار لیا او ر تمام مسافر محفوظ رہے،ذرائع نے بتایا کہ انجن کو شدید نقصان پہنچا ،طیارے کو گراوٴنڈ کردیا گیا ہے،کراچی ائرپورٹ کے اطراف پرندوں کی موجودگی پر سول ایوی ایشن کو مختلف ائرلائنز شکایت کرچکی ہے، مگر حفاظتی اقدامات نہیں کیا گیا۔