25 جون ، 2013
لاہور…لاہور میں پی آئی اے کے طیاروں سے پرندوں کی ٹھن گئی۔ آدھے گھنٹے میں دو طیاروں کو پرندوں نے ٹکر مار کر گراونڈ کروادیا ۔ائیرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 206 اورپی کے 248 دمام سے لاہور جانے والی بوئنگ 777 سے لینڈنگ کے دوران پرندے ٹکرا گئے۔پی کے 206 کا طیارہ کویت سے لاہور آرہا تھا۔طیارے سے پرندہ ٹکراجانے سے انجن کو شدید نقصان پہنچا جبکہ پائلٹ نے طیارہ مہارت سے با حفاظت اتار لیا گیا او ر تمام مسافر محفوظ رہے ،تاہم طیارے کوگراونڈ کردیا گیا جبکہ پی کے 248 بوئنگ 777 کاطیارہ دمام سے لاہورآرہا تھا جس سے پرندہ ٹکرا گیا۔طیارے کے انجن کو جزوی نقصان پہنچا جس کے بعد اس طیارے کو بھی گراونڈ کردیا گیا تام طیارے میں موجود مسافر محفوظ رہے۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی ائرپورٹ کے اطراف پرندوں کی موجودگی پر سول ایوی ایشن کو مختلف ائرلائنز شکایت کرچکی ہے، مگر حفاظتی اقدامات نہیں کیے جارہے۔