پاکستان
12 مارچ ، 2012

پشاور خود کش دھماکا، تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی ٹیم کی تشکیل

پشاور خود کش دھماکا، تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی ٹیم کی تشکیل

پشاور… پشاورکے نواحی علاقے بڈھ بیرمیں خودکش دھماک کی تحقیقات کے لئے اعلی سطحی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ جائے وقوعہ سے ملنے والی تباہ شدہ موٹرسائیکل اورگاڑی کے مالکان کا پتہ لگ گیا ہے۔ بڈھ بیر خودکش حملے کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جس میں ایس پی ،ڈی ایس پی ،ڈی ایس پی رولر سرکل اورپی آئی اوبڈھ بیر شامل ہیں۔خفیہ ادارے کی رپورٹ پرتحریک طالبان درہ آدم خیل کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔جائے وقوعہ پردھماکے کے نتیجے میں مکمل طورپرتباہ ہونے والی موٹرسائیکل اورایک مشکوک گاڑی کے مالکان کا پتہ چلالیاگیاہے تاہم دونوں کے مالکان علاقے کے باشندے نکلے جوجنازے میں شرکت کے لئے آئے تھے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کاکام مکمل کرلیاگیاہے اورخود کش حملہ آور کے جسمانی اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد بھجوادیے گئے ہیں دھماکے کے بعد گرفتارکئے جانے والے پندرہ مشکوک افرادمیں سے آٹھ افراد کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیاگیاہے جبکہ سات افرادکے خلاف پرچہ درج کرلیاگیاہے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے چارکی حالت بدستور تشویشناک ہے اوردودرجن زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مختلف وارڈز میں منتقل کردیاگیاہے۔

مزید خبریں :