پاکستان
25 جون ، 2013

غیر ملکی مہمانوں کا قتل کسی شریعت اور کلچر میں جائز نہیں ،فضل الرحمان

غیر ملکی مہمانوں کا قتل کسی شریعت اور کلچر میں جائز نہیں ،فضل الرحمان

اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے سانحہ دیامر کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بیرون ملک سے آئے مہمان کو قتل کرنا کسی شریعت اور کلچر میں جائز نہیں ، دہشت گردوں کی یہ کارروائی آئین توڑنے کے مترادف ہے۔مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بارے میں کہاکہ خیر سگالی کے علاوہ اس کا کوئی ایجنڈا طے نہیں تھا، پرویز خٹک نے ان سے ملاقات کا پیغام بھیجا اور آج ملنے آئے ، یہ روایات کا حصہ ہے اور وہ اچھی رویات برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔مولانافضل الرحمان نے پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اس معاملے میں احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، اور ایسا قدم اٹھایاجائے جس کا انجام بھی بخیر ہو ، ایسا نہ ہوکہ ایک مشکل سے مزید مشکلات کی طرف چلے جائیں ، انکاکہنا تھاکہ مشرف کے خلاف مقدمہ چلانے سے پنڈورا باکس کھل جائے گا اور معاملہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچے گا ۔

مزید خبریں :