دنیا
12 مارچ ، 2012

اسرائیل اور امریکی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ایران کے 11ہزار میزائل تیار

 اسرائیل اور امریکی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ایران کے 11ہزار میزائل تیار

کراچی …محمد رفیق مانگٹ… اسرائیل اور امریکی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ایران کے 11ہزار میزائل تیار ہیں، جوہری تنصیبات کو نقصان کی صورت میں ایران دنیا بھر میں امریکی اور اسرائیلی بیسز کو نشانہ بنائے گا، حالیہ جنگی مشقوں میں ایران نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کے تین کامیاب تجربات کیے۔ ایک امریکی اخبار نے ایرانی اخبار’خیان‘ میں شائع رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے ا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی امریکی تنازع کے پہلے ہی منٹ میں دنیا بھر میں اسرائیل اور امریکی مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے زیر نگرانی اخبار کیشہ سرخی یہ تھی کہ’11ہزار میزائل کارروائی کیلئے تیار ہیں‘ لبنان میں ایران کے سفیرقاضنفر روقن آبادی نے اس بات کی تصدیق کی کہ اگر ایران کی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا تو خطے میں موجود امریکی اور اسرائیلی بیسز کو نشانہ بنایا جائے گا۔اخبار کے مطابق امریکا اچھی طرح جانتا ہے کہ ایران عراق نہیں،ایران کے ساتھ محاذ آرائی خطے میں امریکی مفادات کو نقصان دے گی۔ایران کی طرف سے گیارہ ہزار میزائلوں کی تنصیب اسرائیل اور امریکی جارحیت کو روکنے کے لئے ہے۔رپورٹ کے مطابق حالیہ جنگی مشقوں میں ایران نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کیتین کامیاب تجربات کیے ہیں۔دسمبر میں چین نے ایران کو امریکا تک ہدف کے 11ارب ڈالر کے جدیدDF-31 ICBMs فراہم کیے تھے۔

مزید خبریں :