پاکستان
12 مارچ ، 2012

فیصل آباد: پی ٹی سی ایل کے وائر مین کی خود سوزی کی دھمکی

فیصل آباد… محکمہ پی ٹی سی ایل کے وائر مین نے عدالتی احکامات کی روشنی میں واجبات اور سنیارٹی نہ ملنے پر خود سوزی کی دھمکی دے دی ہے۔پی ٹی سی ایل کے وائر مین عالم شیر کو اٹھارہ سال پہلے 1994۔میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیاتھا لیکن لیبر کورٹ سرگودھا نے ملازمت بحال کر دی جس پرنوکری تو ملی لیکن محکمہ نے سابقہ واجبات اور سنیارٹی سے محروم کردیاگیا۔محکمے کی جانب سے عالم شیر کیخلاف اپیل دائر کی گئی مگر عدالت نے اسے مسترد کردیا۔محکمہ نے عدالتی حکم پر عمل کرنے کے بجائے اسکا تبادلہ جھنگ سے میانوالی عیسی خیل کردیاہے۔عالم شیرنے شنوائی نہ ہونے پرخودسوزی کی دھمکی دی ہے۔

مزید خبریں :