26 جون ، 2013
لندن…ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار پاکستانی نثراد شخص کو 34گھنٹوں تک پوچھ گچھ کے بعد برطانوی پولیس نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ ٹورنٹوسے لندن کے ہیتھروائرپورٹ آنے والے شخص کو ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ملوث ہونے کے شبہے میں پیر کو حراست میں لیا گیا تھا اور ویسٹ لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کرکے پوچھ گچھ کی گئی۔اب زیرحراست شخص کو ستمبر تک ضمانت پر رہائی دے دی گئی ہے۔ڈاکٹرعمران فاروق کو 3برس پہلے لندن کے علاقے ایجویر میں چاقوکے وار اوراینٹ سے ضرب لگاکر اس وقت قتل کردیاگیاتھا جب وہ اپنی دکان سے گھرواپس لوٹے تھے۔ان کے قتل کی تفتیش کے سلسلے میں برطانوی پولیس کئی مقامات پرچھاپے بھی مارچکی ہے۔