پاکستان
12 مارچ ، 2012

درخشاں پولیس اور رئیسانی خاندان کے درمیان معاملات طے پاگئے

درخشاں پولیس اور رئیسانی خاندان کے درمیان معاملات طے پاگئے

کراچی… درخشاں پولیس اور رئیسانی خاندان کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اور مقدمات واپس لینے پر اتفاق ہوگیا ۔ یادگار رئیسانی کے کزن میر باز خان مینگل کے وکیل قادر خان مندوخیل کا کہناہے کہ میرباز مینگل نے درخشان تھانے کے اے ایس ائی غلام حسین اور ہیڈ کانسٹیبل لیاقت علی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست واپس ل لی، قادر خان مندوخیل کا کہناہے کہ دونوں فریقین میں اتفاق ہواہے کہ نواب یادگار رئیسانی اور رئیس رئیسانی کے خلاف مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج ہوادرخشان پولیس نے وزیر اعلی بلوچستان کے بیٹے یادگار رئیسانی کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کیا تھا جبکہ میر باز خان مینگل نے درخشان پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست ایڈیشنل سیشن جج جنوبی عبدالرزاق کی عدالت میں دائر کی تھی ۔

مزید خبریں :