پاکستان
12 مارچ ، 2012

لاہور ، اکبری گیٹ میں فائرنگ سے دو دوست قتل

لاہور … لاہور کے علاقے اکبری گیٹ میں نامعلوم افراد نے دو دوستوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔اکبری گیٹ میں واقع اوجھڑیاں سریاں والہ بازار کے رہائشی ملائیشیا پلٹ قاسم اور اس کا دوست آصف گھر کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ مقتول قاسم دس روز قبل ہی اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لئے پاکستان آیا تھا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

مزید خبریں :