12 مارچ ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع نجی بنک میں پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔۔پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی حالات میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر دو میں انکوئری آفس کے قریب واقع نجی بنک میں تین ڈاکو پولیس وردی میں ملبوس ڈکیتی کی نیت سے بنک میں داخل ہوئے تھے کہ بینک منیجر نے خطرہ بھانپ کر الارم بجادیا۔۔جس پر باہر کھڑے پولیس سپاہی اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالات میں فرار ہونے پر کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کے دوران مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک رپیٹر اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے ناظم آباد میں ڈاکوں کو ہلاک کرنے والے سپاہی رحیم بخش کو اگلے عہدے پر ترقی دینے کا اعلان کیا ہے۔